13 اکتوبر، 2017، 5:18 PM

اسرائيل کا یونیسکو سے خارج ہونے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم

اسرائيل کا یونیسکو سے خارج ہونے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم

اسرائیل نے امریکہ کے، اقوام متحدہ کے ادارے یو نیسکو سے نکلنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بھی یو نیسکو کے متعصبانہ رویہ کے باعث یو نیسکو چھوڑنے پرغورکر رہا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کے، اقوام متحدہ کے ادارے  یو نیسکو  سے نکلنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بھی یو نیسکو کے متعصبانہ رویہ کے باعث یو نیسکو چھوڑنے پرغورکر رہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسے سراہتے ہوئے امریکہ کا جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ اسرائیل بھی امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے یونیسکو چھوڑنے پر غورکررہاہے۔اسرائیلی وزیراعطم کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ یونیسکو سے نکلنے کی تیاری کی جائے ۔

News ID 1875925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha